حیدرآباد(ایجنسی) آئی پی ایل کے چھیالیسویں میچ میںآج بنگلور نے حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان وارٹ کوہلی کی شاندار سرسٹھ رنوں کی اننگ کی بدولت ایک سو ساٹھ رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے جس میں انہوںنے اکتالیس گیندوںکا سامنا کیا اور آخر میں پٹھان کی گیند پر ا سٹین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹے ۔ جبکہ آج پھر سلامی اورطوفانی بلے باز کرس گیل اپنی ایک شاندار اننگ نہیں کھیل پائے محض چودہ رن پر شرما کی گیند پر پرویز رسول کے ہاتھوں لپکے گئے۔ جبکہ پٹیل بھی صرف چار رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ دو میچوں میں شاندار اننگ کھیلنے والے یوراج سنگھ بھی آج کچھ خاص کرشمہ نہیں دکھا سکے اور اکیس رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ جبکہ طوفانی بلے باز ڈیولیرس نے انتیس رنوں کی اننگ کھیلی حیدرآباد کی جانب سے گیند بازی کے شعبے میں بھونیشور کمار کو دو جبکہ عرفان پٹھان کو ایک وکٹ ملا۔