نئی دہلی ۔سابق کپتان کپل دیو نے ٹیم انڈیا کے طوفانی بلے باز وراٹ کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے ۔ کپل نے کہا کہ ہندوستانی بلے بازی کا اہم چہرہ وراٹ کوہلی عالمی کرکٹ میں باقی کھلاڑیوں سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام کریں گے ۔ کپل کا خیال ہے کہ اگر کوہلی انجری سے بچے رہے تو ان کے پاس سچن تندولکر کے کیریئر گراف سے بھی ‘ بہتر ‘ کرنے کا موقع ہے کپل نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ کوہلی کسی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ ریکارڈ بنائیں گے میں موازنہ نہیں کرتا جیسے دوسراڈان بریڈمین نہیں ہو سکتا ، اسی طرح دوسرا سچن تندولکر نہیں ہو سکتا ۔
سست اووررفتارکیلئے جنوبی افریقہ پر جرمانہ
میرپور۔جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں سست اووررفتار کی وجہ سے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھرنا پڑا جبکہ ان کے باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے جرمانہ لگایا ۔ جنوبی افریقہ گیند بازی کرتے وقت مقرر وقت کی حد میں دو اوور پیچھے رہ گئی تھی ۔کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے آئی سی سی کے ضابطہ کے مطابق سست اوور رفتار کے لئے کھلاڑیوں کو فی اوور میچ فیس کا دس فیصد اور کپتان کودوگنا نقصانات اٹھانا پڑتا ہے ۔ اگر ڈو پلیسس کو اگلے 12 ماہ کے اندر اندر ایک بار پھر سست اوور رفتار کا مجرم پایا جاتا ہے تو اسے ایک میچ کا معطلی برداشت کرنا پڑے گا ۔