مشہور کامیڈین کپل شرما کی ڈیبیو فلم “کس کس کو پیار کروں” نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کمالیے، جسے ایک نئے اداکار کے لیے ریکارڈ توڑ فروخت قرار دیا جارہا ہے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد کے پیغامات کا سیلاب آگیا ہے اور ان پیغامات کا خوشی خوشی جواب دیتے کپل نے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں آکر تاریخ قائم کرلی ہے.