جونپور۔ (بھاشا)۔ اترپردیش میں جونپور ضلع کے بدلا پور حلقہ میں مشتبہ حالات میں کیڑے مار دوا ملا کچا چاول کھانے سے دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید طور سے بیمار ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بنگاؤں پٹی گاؤں کے کبیر نامی شخص کے دو بچے چندن(۲) ،ڈالی (۶) اور دو دیگر بچوں راہل (۷) اور امت(۲) نے کل سستے غلہ کی دکان سے لایا گیا کچا چاول کھا لیا جس کے سبب ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں چندن اور ڈالی کی موت ہو گئی بقیہ دو دیگر بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس کچے چاول کو محفوظ رکھنے کیلئے کیڑے مار دوا کا استعمال کیا گیا تھا اور چاول کے ساتھ بچے کیڑے مار دوا بھی کھا گئے جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔