دبئی: فلمسٹار وینا ملک نے کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر بالکل بے گناہ ہیں’ کچھ لوگ مذہب کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ میں اور میرا شوہر بالکل بے گناہ ہیں اور جس شو کی وجہ سے مجھے اور میرے شوہر کو عدالت نے سزا سنائی ہے اس شو میں ہمیں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور ہم اس کے من اور سکرپٹ سے بالکل بھی آگاہ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی میرے خیال میں شو میں ایسا کچھ ہوا ہی نہیں جو توہین رسالت کے زمرے میں آ رہا ہو کیونکہ شو میں جو منقبت چلائی گئی وہ اکثر شادی بیاہ کے فنکشنوں میں چلائی جاتی ہے اور لوگ ڈانس کر رہے
ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر نے احترام سے بیٹھ کر وہ سب کچھ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگ مذہب کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان جائوں گی اور اپنے خلاف اس مقدمے کا سامنا کررہے ہیں ۔