مٹن کلیجی آدھا کلو،
پیاز ایک عدد
درمیانی چاپ کی ہوئی ہری مرچ آٹھ سے دس عدد
ٹماٹر ایک پا ئو باریک کٹے ہوئے
ہرادھنیا گٹھی باریک کٹا ہوا
دہی آدھا پائو،
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاڈر ایک چائے کا چمچہ
ادرک، لہسن، پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
تیل آدھی پیالی
ترکیب:…. گرم تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی گلابی کر لیں، پھر اس میں کلیجی، ادرک، لہسن، ہلدی، نمک ڈال کر بھون لیں، اچھی طرح بھن جائے تو ٹماٹر، ہری مرچیں، دہی ڈال کر بھونیں، آخر میں گرم مسالا اور سوکھی میتھی ڈال کر تین سے چار منٹ ڈال کر دم پر رکھ دیں اور ادرک سے گارٹش کریں۔ گرم گرم اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔