کریلے سے بعض افراد اس لئے کتراتے ہیں۔ کیونکہ یہ ذائقے میں کڑواہوتاہے مگر اسے طبی طور سے سب سے زیادہ اہم سبزی شمار کیا جاتاہے۔ کریلے چھیل کرکاٹ نمک لگا کر رکھ دیں اور پھر پندرہ بیس منٹ کا وقفہ دے کر اچھی طرح دھولیں تو ان کی کرواہٹ ختم ہوجائے گی۔ کریلے کے چھلکے اور کریلے ذیا بیطس کیلئے بے حد مفید ہیں۔ تیل میں تل کر سالن اور بغیر گوشت کے بھی لذیذ بنتے ہیں۔ کریلے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ کریلے کا رس پتھری میں بھی مفید ہے۔ جن کو چہرے پر کیل مہاسے آتے ہوں ان کو کریلے ضرور کھانا چاہئے۔ کیل مہاسے اپنا نشان چھوڑ جاتے ہیں کریلے کا استعمال جلد کیلئے ٹانک ہے۔