سال 2009ء میں پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بنی فلم ’’وانٹیڈ‘‘ سے اپنی ہر فلم کے ذریعہ مقبولیت کی بلندی پر پہنچ رہے بالی ووڈ کے ہینڈسم سوپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب ان کی 25 ؍ جولائی کو ریلیز ہوئی پروڈیوسر ڈائرکٹر ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ’’کک‘‘ نے تو سابقہ ہٹ فلموں کے کلکشن ریکارڈس توڑتے ہوئے سلمان خان کو بالی ووڈ کی چوٹی پر پہنچادیا ہے۔ اس فلم کی اڈوانس بکنگ بھی فلمی تاریخ کا ایک ریکارڈ سمجھا جارہا ہے۔ فلم کو آل انڈیا سطح پر 4900 سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا اور اور اورسیز ٹیرٹریز میں اسے 15
00 اسکرینس پر پیش کیا گیا اور تمام کے تمام تھیٹرس میں اس فلم کا ہاوز فل کلکشن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں کک نے پاکستان، دوبئی، یو اے ای میں بھی ہنگامہ خیز کلکشن بٹورے ہیں۔ اب بات یہاں سوکروڑ کلب کی نہیں رہی بلکہ اب تو یہ کہا جانے لگا ہے کہ یہ فلم اگلے ایک اور ہفتہ میں 350 سے 400 کروڑ کا بھی بزنس کرسکتی ہے۔ ممبئی ٹریڈ ذرائع کے مطابق سلمان خان کے مداح اس فلم کو ایک بار نہیں بار بار دیکھنے کے لئے اُمڈ پڑرہے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ایک مکالمہ ’’دِل میں آتا ہوں سمجھ میں نہیں‘‘ کی طرح سلمان خان کک کے ساتھ ہی واقعی بالی ووڈ کے سوپر ہیرو بن گئے ہیں۔ سلمان کی آفشیل فیس بک پیج پر جہاں 17,972,232 لوگوں نے انہیں پسند کیا ہے وہیں ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد اب 7.5 ہوگئی ہے۔ انہیں ایک ایکٹر، ایک مصور اور ایک ہمدرد انسان اور سماجی کارکن کے طور پر سماج کے ہر طبقہ اور گوشے سے چاہتیں ملنے لگیں ہیں۔
رتیش دیشمکھ اب سوسائیڈ بمبر بنیں گے
اب تک لوگوں نے سوسائیڈ بمبر کی کہانیاں بہت سنی ہیں دہشت گرد اکثر خود کش دستہ کے ذریعہ دہشت گردی کرتے ہیں۔ خودکش بمبر یعنی کے سماج کے ویلن اب ریتیش سووانی اور فرحان اختر کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم بنگتان میں رتیش دیشمکھ سوسائیڈ بمبر کا رول نبھا رہے ہیں۔ کہانی کے مطابق رتیش دیشمکھ اور پلکٹ سمراٹ دو الگ الگ مذاہب ہندو اور مسلم سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں ہی سوسائیڈ بمبر بننا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں پر بنی فلم بنگتان کو پولینڈ، لداخ اور بنارس میں فلمایا گیا ہے۔
فلم کے ڈائرکٹر صحافی سے ڈائرکٹر بنے کرن انسمشن ہیں۔