لکھنؤ(نامہ نگار)گھریلو گیس کنکشن کو اپنے بینک کھاتے سے اگر ۳۱مارچ تک لنک اپ نہیں کرایا تو بازار ریٹ پر سلنڈر لینا پڑے گا۔ وہیں دوسری جانب لنک اپ کرا چکے صارفین سبسڈی کا فائدہ لینے کیلئے اپنے کوٹے کے سبھی گیس سلنڈر لینا چاہتے ہیں۔ ان صارفین کی مسلسل بکنگ کے سبب ایک بار پھر بیک لاگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ مسلسل بکنگ کی وجہ سے گیس ایجنسیوں کو ڈلیوری دینا مشکل ہو گیا ہے۔ واضح ہو کہ مارچ ماہ ک
ے بعد سبسڈی والے سبھی سلنڈر لیپس ہو جائیںگے۔ اس کے سبب سبھی صارفین پوری کوشش میں ہیں کہ سبھی سلنڈر لے لئے جائیں۔ اس وقت حالات یہ ہیں کہ انڈین سمیت ایچ پی اور بھارت کا آئی وی آر ایس سسٹم بھی ہینگ ہو رہا ہے۔ آئی وی آر ایس سسٹم پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی بکنگ بھی منسوخ ہونے لگی ہے۔ پریشان صارفین گیس ایجنسیوں سے لے کر ضلع فراہمی دفتر کے چکر لگا کر پریشان ہو رہے ہیں۔