چینئی:کھانے کو کھانا نہیں پینے کو پانی نہیں اور رہنے کیلئے سایہ نہیں ۔ چینئی کے سیلاب سے متاثرہ افراد کا یہ بُرا حال ہے ۔ اب تک اس سیلاب کے سبب کئی اموات ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی تمل ناڈو کے دارالحکومت چینئی سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب سے متاثر افراد کو ہنوز بہتر راحت نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ ہر طرف سیلاب کا پانی ہے اور چینئی کے چار ریزر وائرس کی سطح مکمل ہوگئی ہے ۔
تمل ناڈو میں کئی مقامات پر آج بھی بارش کی اطلاع ملی ہے ۔ اسی دوران تملناڈو کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ شہر کے 85 فیصد علاقے میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے ۔ 65 فیصد بس خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔چینئی ایئر پورٹ کا رن وے بھی خشک کردیا گیاہے ۔
ریاستی حکومت کاکہناہیکہ سیلاب سے متاثرہ تقریبانصف علاقوں میں بجلی بھی بحال کردی گئی ہے ۔ کل شام بھی چینئی میں شدید بارش نے عوام کو پریشان کردیا تھا۔ چینئی کے علاوہ تمل ناڈو کے سیلاب سے متاثرہ تین دیگر اضلاع میں بجلی نہیں ہے ۔ غذائی اشیا کی کمی کا بھی سامنا ہے ۔ تمل ناڈو کے سیلب کے سبب اب تک 325 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بتایاجاتاہیکہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔