فتحپور(نامہ نگار)ہتھ گائوں تھانہ حلقہ کے پیکاکاپورواگائوں میں جمعرات کو صبح کھاناپکاتے وقت پندرہ سالہ لڑکی شدید طورپرجھلس گئی جسے علاج کے لئے ضلع استپال میںداخل کرایا گیا۔جہاں اس کی حالت نازک دیکھ کرکانپور کے لئے منتقل کردیا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیکاکاپورواکا رہنے والا رام سمیر لودھی جو دہلی میںمزدوری کرتا ہے ادھر سمیر کی
بیوی رانی اپنی بیٹی ارملا وبیٹے کے ساتھ گائوںمیں رہ رہی ہے ۔آج صبح تقریبا دس بجے ماںوبیٹا کھیت میں کام کرنے چلے گئے وہیں اس کی بیٹی گھرمیںچولھے پرکھانا پکارہی تھی تبھی اچانک اسکے کپڑوںمیں آگ لگ گئی۔