عموماًوالدین اپنے بچوں کومٹھا ئیاں اور ٹافیا ں کھلانا اس لئے پسند نہیں کرتے کہ ان میٹھی چیزوں سے ان کے دانت جلد خراب ہوجاتے ہیں لیکن قدرت نے ہمارے لئے کچھ ایسی مٹھائیاں بنائی ہیں جوہمارا لئے کچھ دانتوں کوکمزور کرنے کے بجائے مضبوط کرتی ہیں ان میں سے ایک قدرقی سوئیٹس کھجور وں کااستعمال معمول بنالیں توآپ دانتوں کے ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بچ سکتے ہیں ۔کھجور میں ایک ایسا مادہ ہوتاہے جودانت کے اوپر موجود حفاظتی اینا مل کی تہہ کو مضبوط بناتا ہے اور دانتوں پر میل بھی نہیں جمنے دیتا یہ پھل فلورین سے بھر پور ہوتا ہے یہ اسی قسم کا مادہ ہے جو ٹوتھ پیسٹ میں فلورائیڈ کے طور پر استعمال ہوتاہے فلورائیڈ مرکب دانتوں کے اینا مل کی حفاظت کرنے کے علاوہ انہیں جلد خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
کشمش میں بھی دانتوں کو مضبوط کرنے والے اجزا ء ہوتے ہیں ان خشک میوہ جات میں ایسے فائٹو کیمیکل ہوتے ہیں جومنہ میں دانتوں کیلئے ضرررساں جراثیم کا قلع قمع کرتے ہیں اور دانتوں پر چپکنے سے روکتے ہیں ان خشک میووں سے ہمیں ایسے ریشے وٹا منز ایمنو ایسڈ ز اور معد نیات بھی ملتے ہیں جو کینڈ یز اورسوئیٹس میں نہیں ہوتے ان میں آئر ن کی بھی بھر پور مقد ار ہوتی ہے جس سے خون کی کمی پوری ہوتی ہے ریشوں کی وجہ سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ان میں شامل گلوکو ز اور فرکٹوز سے جسم کو فوری توانا ئی ملتی ہے جولوگ اپنا وزن بڑھانے کے خواہشمند ہیں انہیں کھجور اور کشمش پر توجہ دینی چاہئے جن کی ایک اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ خون میں کو لیسٹر ول کی سطح نہیں بڑھاتے کھجور اور کشمش دانتوں کی صحت کیلئے یقینا مفید ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ دانتوں کی صفائی کو غیر ضروری سمجھنے لگیں روزآنہ ہرصبح اور رات کو سونے سے پہلے دومنٹ تک دانتوں کو برش کرنا اپنا معمول بنائے رکھئے۔دانتوں کی بہتر صفائی سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
اور وہاں بر شنگ کے ساتھ دانتوں کی فلاسنگ بھی بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دانتوں کو دھا گے کی مدد سے فلاس نہ کرنے کی صورت میں آپ کے دانتوں کی چالیس فیصد صفائی ممکن نہیں ہوتی