نئی دہلی ۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ ٹیری والش کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے ہیگ میں 31 مئی سے شروع ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں میں بہت بہتر ی نظرآ رہی ہے ۔ والش کا ہدف اس ہاکی میں سب سے اوپر آٹھ میں جگہ بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی دورے سے پہلے یہاں پریکٹس کیمپ فائدہ مند رہا ۔انہوں نے کہا ورلڈ کپ میں اب تین ہفتے سے بھی کم وقت بچا ہے ۔یہاں پوری ٹیم کی اچھی تیاریاں چل رہی ہیں اور ہر بڑے پلیٹ فارم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ والش نے ورلڈ کپ کے لئے منتخب 33 ممکنہ کھلاڑیوں کے تناظر میں کہا تیاری کے دوران کئی علاقوں پر غور کیا گیا ۔ان میں نئی ٹیکنالوجی اپنانا اور مخالف کو ذہن میں رکھ کر حکمت عملی بنانا شامل ہے ۔ہم ہرکھلاڑی کی ترقی اور بہتر بنانے پر بھی مکمل طور پر
توجہ دے رہے ہیں ۔