احمد آباد(بھاشا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسری جیت کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اپنی قیادت میں کھلاڑیوں کو بھروسہ اور خود اعتمادی دلانے کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔ وراٹ نے سری لنکا کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں چھ وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ میں کپتان کے طور پر اپنے کھلاڑیوں میں بھروسہ بنائے رکھنے اور انہیں خود اعتمادی دلانے کی کوشش کررہا ہوں۔ بلے باز نے کہا کہ کوچ فلیچر اور مینجمنٹ بھی کھلاڑیوں کو مدد کررہے ہیں۔ تاکہ وہ میدان پر جاکر اچھا مظاہرہ کرسکیں او
ر ہمارے کھلاڑی بھی ایک ٹیم کی طرح بہت ہی اچھا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی مضبوط بڑہت بنا لی ہے۔ آئی سی سی ونڈے کرکٹر آف دی ایوارڈ کیلئے نامزد وراٹ موجودہ سیریز کے شروعاتی تین میچو ںکیلئے ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں اور اس کردار کو بخوبی نبھاتے ہوئے انہوںنے رائیڈو کو اپنی نمبر تین کے مقام پر کھیلنے کا موقع دیا۔ اور خود میچ میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے پہنچے وارٹ نے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ رائیڈو کافی عرصے سے اول درجے کا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس لئے انہیں ایک موقع ملنا چاہئے تھا۔ رائیڈو بارہ سال قبل ہندوستان اے میں کھیلے تھے۔ اور اس لئے انہیں ایک موقع دیا جانا چاہئے جس کے وہ حق دار ہیں اورانہوں نے اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔ میچ میں نوجوان بلے باز نے انچاس رنوں کی بہترین پاری کھیلی انہوںنے میچ کے سلسلے میں کہا کہ ہم ہر میچ کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور سیریز کے ہر مقابلے کو آخری میچ کی طرح کھیل رہے ہیں۔ ہم اسی حکمت عملی اور سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوںنے کہا کہ میچ میں ٹاس جیتنا کافی فائدے مند ثابت ہوا۔ وراٹ نے کہا کہ میچ میں ٹاس ہارنا فائدے مند ہی رہا کیونکہ بعد میں میدان پر اوس تھی اور بلے بازوں کو اس کا فائدہ ملا۔ ہندوستان کو میچ میں دو سو ۷۵رنوں کا ہدف ملا تھا جسے اس نے چوالیس اوور اورتین گیندوں میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔