جموں۔ سکھ تنظیموں نے چین میں بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پگڑی پہننے والے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں لینے دینے کی فباکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کو کہا ہے۔ گرودوارا بابا چندہ سنگھ مینیجر کمیٹی کے صدر سکھبیر سنگھ نے کہا کہ ہم فبا کے رویے کی مذمت کرتے ہیں جس نے سکھ کھلاڑیوں کو چین میں ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔ چین کے وہان میں ایشیا کپ کے دوران ہندوستان کے دو سکھ کھلاڑیوں امرتپال سنگھ اور امجیوت سنگھ کو جاپان کے خلاف 12 جولائی کے میچ سے کچھ منٹ پہلے کورٹ پر جانے سے روک دیا گیا۔انہیں کہا گیا کہ کھیلنے کے لئے انہیں پگڑی اتارنی ہوگی۔ سنگھ نے کہا ہم اس سے فکر مند ہیں کہ سکھوں کو پگڑی پہننے پر بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن کے ٹورنامنٹوں میں کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔