کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں مجوزہ نئے ملکی آئین کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے چارسالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ راجندھرا دھاکل نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب انھوں نے سیکورٹی فورسز پر پٹرول بموں اور پتھروں سے حملہ اور قریبی تھانے میں توڑ پھوڑ کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال میں مجوزہ نئے آئین کیخلاف مہینوں سے جاری احتجاج کے دوران اب تک چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔