علی گڑھ:اترپردیش میں علی گڑھ کے گونڈا علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے کھیت میں گئے ایک کسان کو دھاردار ہتھیار سے قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایڈول گاؤں کے رہنے والے ٹیکا رام کا بیٹا بجلی (55)کل شام کھیت گیا تھا اور واپس گھر نہیں لوٹا۔
اس کی لاش آج نہر کے پاس پڑی ملی۔اس کے جسم پر دھاردار ہتھیار کے نشان ہیں۔قتل کی وجہ فوراً معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔اس سلسلے میں مقتول کی بیوی نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔