کھیرا وہ سبزی ہے جس میں سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، اس لئے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے یہ ایک آئیڈیل غذا ہے جو ان کا پیٹ بھی بھر سکتی ہے اور موٹا پابھی طاری نہیں کرتی۔ ۰۰۱گرام کھیرے میں صرف ۰۱ حرارے ہوتے ہیں۔ کھیرے کو چھلکا سمیت کھانے کی سفارش کی جاتی ہے کیونکہ اس کے چھلکے ہی میں بیٹا کیروٹین کے علاوہ نباتات میں پائے جانے والے Sterols بھی ہوتے ہیں۔ یہ وہ کیمیائی مادے ہیں جو چربی کو جلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں ۴ئ۶۹ فیصد پانی ہوتا ہے۔ دیگر غذائیت بخش اجزاءبرائے نام ہوتے ہیں۔