لکھنو، 28 نومبر (یو این آئی) ریلو ینے کہرے کے مدنظر ڈبرو گڑھ نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس سمیت اترپردیش سے گزرنے والی ٹرینوں کا آپریشن 31 دسمبر سے
15 فروری تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شمالی ریلوے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ موسم سرما میں کہرے کے مدنظر کچھ ٹرینوں کی خدمات منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرکے ان کے ریزرویشن 31 دسمبر سے 15 فروری تک بند کردیئے ہیں۔ ان میں مہانند ا ایکسپریس اور لچھوی ایکسپریس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کہرے کی وجہ سے پٹریوں پر کم گاڑیا ں کھڑی ہوں اس لئے ریلوے نے 30 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں لکھنؤ سے گزرنے والی لکھنؤ سے برونی جانے والی لچھوی ایکسپریس ، لکھنو ، دہرہ دون ایکسپریس ، چھپرا ۔ متھرا ایکسپریس اور کمبھ ایکسپریس سمیت پانچ ٹرینیں شامل ہیں۔ ریاست کے دیگر حصوں سے گزرنے والی ٹرینوں میں خاص طور سے کانپور ۔ بھوانی ۔ کالندی ایکسپریس، ہٹیا آنند وہار ٹرمنل جھارکھنڈ ایکسپریس ، کوٹ دوار دہلی گڑ ھوال ایکسپریس بھی منسوخ رہے گی۔اس کے علاوہ آگرہ کینٹ ۔ نئی دہلی، انٹر سٹی ایکسپریس اور اجینی ایکسپریس کی خدمات بھی اس دوران منسوخ رہیں گی۔