لکھنؤ، 6 نومبر (یو این آئی) ریلوے نے کہرے کے مدنظر ڈبرو گڑھ ، نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس سمیت اترپردیش سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کی آمدورفت 31 دسمبر سے 15 فروری تک بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
شمالی ریلوے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سردیوں میں پڑنے والے کہرے کی وجہ سے کچھ ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کرکے 31 دسمبر سے 15 فروری تک ان کی ریزرویشن بھی بند کردی گئی ہے۔ ان میں مہانندہ ایکسپریس اور لچھوی ایکسپریس شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کہرے کی وجہ سے پٹریوں پر کم گاڑیاں کھڑی ہوں اس وجہ سے ریلو ینے 30 ٹرینوں کو رد کردیا ہے۔