پورٹ آف اسپین: ترینیداد اینڈ ٹوبیگو میں عام انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے پپلز نیشنل موومنٹ پارٹی کے لیڈر کیتھ راولے نے ملک کے نئے وزیراعطم کے طورپر عہدہ او ررازداری کا حلف لے لیا۔65سالہ را¶لے کی قیاد ت میں ان کی پارٹی نے ملک کی 41رکنی پارلیمانی سیٹوں میں سے 23سیٹیں جیتوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ اس سے قبل اقتدار میں رہنے والی یونائیٹڈ نیشنل کانگریس پارٹی کو صرف 18سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔مسٹر را¶لے نے اپنی حلف برداری تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح بجٹ پاس کرانا ہے ۔انتخابات کی تشہیر کے دوران مسٹر را¶لے نے تیل کی گرتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے نپٹنا چیلنجنگ ہوگا اور ملک کے لئے آئندہ مشکل وقت ہوسکتا ہے ۔