نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں گزشتہ شب دو کمسن بچیوں کی اجتماعی عصمت دری کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی دونوں راجدھانی دہلی میں خواتین کے تحفظ اور سلامتی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور وہ خواتین کی سلامتی پر دھیان دینے کے بجائے ایک دوسرے کے خلاف لڑرہے ہیں۔
کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ “دہلی مں خواتین کو سلامتی و تحفظ فراہم کرنا دہلی سرکار اور مرکزی حکومت دونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، لیکن بد قسمتی سے وہ دونوں یہ ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں”۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ” مسٹر اروند کیجریوال نے اس مسئلے پر دہلی میں سابقہ کانگریس سرکار پر سنگین سوال اٹھایا تھا، لیکن انہوں نے اب تک اپنی مدت کار میں کیا کچھ کیا؟۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک ہفتہ کے اندر تین کمسن لڑکیوں کی عصمت دری کے واقعات پیش آنا واقعی تشویشناک معاملہ ہے ۔
واضح رہے کہ کانگریس کی طرف سے یہ رد عمل گزشتہ شب الگ الگ علاقوں میں دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے معاملے روشنی میں آنے کے بعد آیا ہے ۔