نئی دہلی :بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور دہلی کی حکومت کے تعلقات میں جاری تلخی کے درمیان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے نائب منیش سیسوڈیا کے ہمراہ آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی گھرپر ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے تمام گلے شکوے رکھے ۔
ملاقات کے بعد مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں کو بتا یا کہ وزیر اعظم نے ان کی تمام باتوں کو غور سے سنااور انہوں نے بھی مسٹر مودی کے سامنے آپ کے ممبران اسمبلی کی گرفتاری اور اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) سمیت کئی مسائل پر بات چیت کی۔مسٹر کیجریوال نے اس موقع پر دہلی پولس کے ساتھ دہلی حکومت کے معاملات بھی اٹھائے اور دہلی پولس کو کٹہرے میں کحڑا کرنے کی کوشش کی۔مسٹر کیجریوال نے بتا یا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے اے سی بی کے مسئلہ پر صاف کہا کہ 8 جون سے پہلے اے سی بی اچھا کام کر رہی تھی، لیکن بعد میں مچی گھمسان [؟][؟]کے بعد وہاں کام کاج متاثر ہوا ہے ۔
اس سے پہلے جون مہینے میں کیجریوال نے مودی سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔ اس وقت مودی نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے جب 16 اگست کومسٹرکیجریوال کی سالگرہ کی مبارکباد دی اس وقت بھی مسٹر کیجریوال نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ دہلی کی آپ حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے درمیان نئی حکومت قائم ہونے کے بعد سے تعلقات کافی کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔