چندوسی (نامہ نگار)گاؤں پردھان پتھرا کی گذارش پر بی ایس پی امیدوار عقیل الرحمن نے تاراپور میں دلت وموریہ سماج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کی عاپ پارٹی اور بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے جبکہ کانگریس وبی جے پی انتخابات کے موقع پر لوگوں کو لالچ دے رہے ہیں اور سماجوادی پارٹی بھی ان پارٹیوں سے ایک قدم آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مظفر نگر فسادات کے متاثرین کی کیمپوں میں سردی سے موت ہورہی تھی اس وقت سماجوادی پارٹی حکومت کے وزراء سیفئی مہوتسو میں رقص وموسیقی سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ بی ایس پی امیدوارنے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میںآگئی تو لوک پال منظور کراکر دلت سماج کا ریزرویشن ختم کردیگی۔ اس موقع بلونت سنگھ، یوسف کاریگر ، چھوٹے لال،ادے پال سنگھ، شفیق ٹھیکیدار اور انیس وغیرہ موجود تھے۔