نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے لکشمی نگر حلقے سے باغیانہ تیوار دکھانے والے ممبر اسمبلی ونود کمار بنی نے کہا ہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کا ریل بھون کے سامنے دیا گیا دھرنا وزیر قانون سومناتھ بھارتی کو بچانے کے لئے تھا۔مسٹر بنی آج یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بھارتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بھارتی نے خواتین سے بدسلوکی کی ہے اس لئے انہیں سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا دھرنا وزیر قانون کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اس لئے مسٹر بھارتی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔آپ سے بغاوت کرنے والے اور وزیراعلی کو تاناشاہ بتانے والے مسٹر بنی نے کہاکہ غیر جانبدارانہ انکوائری کے لئے جس طرح دہلی پولیس کے دو افسروں کو چھٹی پر بھیجا گیا ہے اسی طرح مسٹر بھارتی کو بھی چھٹی پر بھیجا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر بھارتی کو حکومت سے استعفی دے دینا چاہئے۔