نئی دہلی ، 31 جنوِری(یو این آئی) دہلی میں آنے والے دنوں میں بجلی کے کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ عوام کے درمیان دہشت پھیلانیسے باز آئیں ورنہ حکومت ان کے خلاف سخت قدم اٹھائے گی۔مسٹر کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتیہوئے دہلی کی عوام کو یقین دلایا کہ دارالحکومت میں بجلی کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیاں عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوِں نے کہا کہ دہلی میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر کمپنیاں کٹوتی کرکے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بجلی کٹوتی کے معاملے پر حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔ اگر بجلی کمپنیاں کٹوتی کرتی ہیں تو ان کا لائسنس رد کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں بجلی کی سپلائی کا کام صرف ٹاٹا اور امبانی دو کمپنیوں کے پاس ہی نہیں رہنے دیا جائے گا۔ حکومت مسابقت بڑھانے کے لئے اور بھی کمپنیوں کو لائسنس دے گی۔