نئی دہلی، 20جنوری (یوا ین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے جلوس کی وجہ سے ہونے والی دیری کے سبب آج نئی دہلی سیٹ سے ا پنا نامزدگی کے کاغذات داخل نہیں کرسکے اب وہ اپنا پرچہ کل داخل کریں گے ۔
مسٹر کیجریوال نے والمیکی مندر کے اپنا روڈ شو شروع کیا۔ انہیں نامزدگی داخل کرنے کے لئے دو بجے تک شاہ جہاں روڈ واقع جام نگر ہاؤس میں ایس ڈی ایم چنکیہ پوری کے دفتر پہنچنا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بھاری بھیڑ کی وجہ سے مسٹر کیجریوال کا قافلہ طے پروگرام کے مطابق آگے نہیں بڑھ پایا اور انہوں نے کل نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں مسٹر کیجریوال نے صبح اپنی ماں کا آشیرواد لینے کے بعد والمیکی سدن کے مندرمیں پوجا کرکے سیاسی اشارے دینے کی بھی کوشش کی۔ اس والمیکی مندر سے گزشتہ سال دو اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف ستھرا ہندوستان مہم کی شروعات کی تھی۔ مہاتما گاندھی نے والمیکی سدن میں کافی وقت گزارا تھا۔
پرچہ داخل کرنے کے لئے نکلنے سے پہلے مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا تھا ‘‘ میں نامزدگی داخل کرنے جارہا ہوں۔ میر
ے ساتھ میرے والدین، بچے اور سیکڑوں دوست ہیں لیکن سرکاری اہلکار ہونے کی وجہ سے میری اہلیہ نہیں ہے ، بیچاری
مسٹر کیجریوال روڈ شو جنتر منتر پر ختم ہونا تھا لیکن آج کے لئے نامزدگی کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے اسے درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ اس دوران مسٹر کیجریوال نے کہا ‘‘دہلی کے عوام کہہ رہے ہیں کہ انہیں 49دن کی حکومت واپس چاہئے ۔ آج لوگوں کا جذبہ دیکھ کر اعتماد ہوگیا ہے کہ دہلی میں آپ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔