نئی دہلی:کانگریس نے دہلی کے کیجری وال حکومت کے ہاتھوں گرامین سیوا کے روڈ پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے خلاف آج آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیجری وال حکومت نے ان کے خلاف زیادتی کا سلسلہ بند نہیں کیا تو وہ اس کے خلاف ریاست گیر تحریک چلائے گی۔کانگریس کی اردو میڈیا سیل کے سربراہ عشرت جہاں نے اس سلسلے میں آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کانگریس کی دہلی حکومت یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کانگریس کی دہلی حکومت نے دہلی میٹرو ریل کے مسافروں کو میٹرو اسٹیشنوں سے دیہی علاقوں میں واقع ان کے گھروں تک پہنچانے کی غرض سے سال 2010 میں گرامین سیوا نام سے ٹرانسپورٹ کا ایک نظام قائم کیا تھا۔ لیکن اب کیجری وال حکومت دہلی کے عوام سے یہ سہولت چھننے اور گرامین سیواچلا کر روزگار حاصل کرنے والے ہزاروں افراد کو روزگار سے محروم کرنے کی سازش کررہی ہے ۔محترمہ عشرت جہاں نے کہا کہ دہلی کی سابقہ شیلادکشت حکومت نے 2010 میں گرامین سیوا شروع کرکے اس کے پرمٹ کی میعاد 2015 تک مقرر کی تھی۔ مگر کیجری وال حکومت نے اب ان کی پرمٹ کی تجدید نہیں کررہی ہے ، جس سے ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔