نئی دہلی،16فروری (یو این آئی)وزیر اعلی اروند کیجری وال آج دوپہر دہلی سکریٹریٹ پہنچے وہ آج دہلی حکومت کی کابینہ کی پہلی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔آپ کے حامی دہلی سکریٹریٹ کے باہر کھڑے تھے وہ مسٹر کیجری وال کے پہنچنے پر پھولوں سے ان کا استقبال کرنا چاہتے تھے ۔ عام آدمی پارٹی کی نئی حکومت کی کابینہ کی پہلی میٹنگ سنیچر کو منسوخ کردی گئی تھی کیونکہ مسٹر کیجری وال کی طبیعت ناساز
تھی۔تاہم پہلی میٹنگ رد کرنے سے قبل مسٹر کیجری وال نے اپنے کابینہ وزیروں کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کیا تھا۔رام لیلا میدان میں سنیچر کو دہلی کے وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد آپ کے سربراہ اروند کیجری وال نے اپنی کابینہ کے وزیر کو قلمدان تقسیم کئے تھے اور اپنے قریب ساتھی منیش سسودیا کو نائب وزیر اعلی مقرر کیا تھا۔وزیراعلی اروند کیجری وال نے اپنے پاس کوئی وزارت نہیں رکھی ہے بلکہ وہ ہر وزارت اور ہر محکمہ کی نگرانی کریں گے ۔آپ پارٹی کل 70 میں سے 67 سیٹیں جیت کر دہلی میں اقتدار میں آئی ہے ۔