نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجری وال نے سات فروری کو ہونے والے د
ہلی اسمبلی کے انتخابات سے قبل آج الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی دہلی شاخ کے سربراہ ستیش اوپادھیائے کے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ قریبی رشتے ہیں۔ ان کمپنیوں کو ڈسکا مس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجری وال نے الزام لگایا کہ مسٹر اوپادھیائے کی کمپنی قومی راجدھانی میں بجلی کے میٹر تبدیل کرنے اور ان کی دیکھ ریکھ کے کام میں مصروف رہی ہے ۔ دہلی کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ‘‘مسٹر اوپادھیائے کو بتانا چاہئے کہ ان کی کمپنی نے کتنے میٹر لگائے ہیں اور اسکے لئے انہیں کتنی رقم ادا کی گئی ہے ’’۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ یہ معلومات بی جے پی کے ہی کسی شخص نے انھیں فراہم کی ہیں۔ مسٹر کیجری وال نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ڈسکامس کے آڈٹ کا پھر حکم دیں گے ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتخابات سے قبل بی جے پی شہر میں فرقہ وارانہ کصیدگی کو ہوا دے رہی ہے ۔