نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی)دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلادکشٹ نے عام آدمی پارٹی (آپ)کے کنوینر اروند کیجری وال کے ووٹروں کے اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے شراب اور پیسہ بانٹنے کے الزم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی تو ایسا کرتے ہوئئ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ محترمہ دکشت نے آج یہا ں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجری وال کی پارٹی کی طرف سے بھی شراب بانٹی گئی ہے ، ان کی پارٹی تو شراب بانٹتے ہوئے سرعام پکڑی گئی ہے ۔خیال رہے کہ مسٹر کیجری وال نے ووٹ ڈالنے سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا تھاکہ ووٹروں کو لبھانے کے لئے زبردست طریقے سے پیسہ اور شراب بانٹی گئی ہے ۔