مظفرنگر(بھاشا)شاملی ضلع کے تیرانہ شہر میں ۲۰؍سالہ ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کو مبینہ طورپر اس کی بہن کے ساتھ اغواکرلیاگیاتھا۔پولیس نے اندیشہ ظاہرکیاہے کہ لوگوںنے شیبا(۲۰)کا گلا دباکر قتل کردیا۔کل لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ شیبااوراس کی بہن رضوانہ (۱۵)کو کیرانہ شہر میں ۲۵جولائی کو مبینہ طورپر بارہ افراد نے اغواکرلیا تھا حالانکہ اس معاملے میں ابھی
تک کسی کو گرفتارنہیں کیا گیاہے ترجمان نے بتایا کہ لڑکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اورملزمین کوسرگرمی سے گرفتارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی دوران ناراض مقامی لوگوں نے پانی پت۔ کھٹیماشاہ راہ پر راستے کو جام کرکے مظاہرہ کیا مشتعل لوگوں نے گاڑیوں پر پتھرائوں کیااورآتش زنی کی جس میں پولیس انسپکٹر سمیت کئی افرادزخمی ہوگئے ۔ ایس پی دنیش چندنے بتایا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی کے سبب سب انسپکٹر سی پی کتھوریا کو معطل کردیاگیاہے ترجمان نے بتایا کہ ایک دیگر معاملے میںگزشتہ تین دنوں سے لاپتہ دس سالہ بچی کی لاش ضلع کے بھوپا پولیس تھانہ علاقہ کے تحت جولی گائوں سے برآمد کی گئی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر بچی کا گلادبا کر قتل کردیا تھا ۔ انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ بچی کی آبروریزی کے بعد اسے قتل کردیاگیاہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔