ممبئی۔قریب دس ہفتوں تک 60 دلچسپ مقابلوں کے بعد اب انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیشن میں خطاب کی جنگ آج ایٹلیٹکو ڈی کولکتہ اور کیرلا بلاسٹرس کے درمیان ہوگی۔اس مقابلے میں کرکٹ کا بھی رنگ ہو گا کیونکہ کیرلا ٹیم کے شریک مالک سچن تندولکر ہیں جبکہ اے ٹی کے کے مالکان میں سوربھ گانگولی بھی شامل ہے۔دونوں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود ہوں گے۔ لیگ مرحلے میں دونوں ٹیمیں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی تھی جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی چیننین ایف سی اور ایف سی گوا اوپر دو مقامات پر تھی۔ فائنل میں پہنچنے کے باوجود بلاسٹرس کا لیگ مرحلہ اور سیمی فائنل کا سفر ایک دوسرے سے برعکس رہا۔بلاسٹرس نے ابتدائی چند میچوں میں جدوجہد کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری دور میں واپسی کی۔انہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ پر قابض چینین ایف سی کو شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں اضافی وقت میں گول کرکے اوسط کی بنیاد پر چینین کو 4۔3 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔
دوسری طرف اے ٹی کے نے آغاز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بعد میں ان کا فارم خراب ہوتا چلا گیا۔ایف سی گوا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 4۔2 سے شکست دے کر اس نے فائنل میں جگہ بنائی۔کوچ کی ٹیم نے گزشتہ 12 میچوں میں سے صرف ایک جیتا۔ انہیں گوا کے خلاف سیمی فائنل میں اپنے کرشمائی اسٹرائیکر فکروا کی کمی کھلی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ گول کر چکا ایتھوپیا کا یہ اسٹرائیکر فائنل کھیلنے کیلئے فٹ ہے یا نہیں۔ اسٹرائیکر کیون لوبو اور اسپین کے مڈفیلڈر جوپھرے ماتے گوجالیس کی واپسی سے ٹیم کا حملہ مضبوط ہوا ہے جبکہ مڈفیلڈ میں کمال کپتان لیوس گارسیا اور بورجا فرنانڈیز سنبھالیں گے۔ ڈیفنس کا ذمہ دیبناتھ، ارنب ، جوسیمک، بسوجیت ساہا، بلجیت ساہنی پر ہوگا۔ دوسری طرف کیرلا بلاسٹرس نے لیگ مرحلے میں کولکاتا کے خلاف ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کھیلا تھا جس سے اسے نفسیاتی سبقت حاصل ہوگی۔
کینیڈا کے بین الاقوامی فارورڈ ایان کیومے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو مہتاب حسین اور اسٹیفن پیئرسن کے ساتھ حملہ کا دار و مدار سنبھالیں گے۔انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز کے علاوہ ٹیم کا اعتماد نیوکیسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹرائیکر مائیکل چوپڑا پر بھی ہو گا۔ڈیفنس میں جھیگن، گروندر سنگھ، سیڈریگبرٹ، نرمل چھیتری ہوں گے۔وہیں دوسری جانب ایٹلیٹکو ڈی کولکتہ کے اہم اسٹرائیکرفکرو ٹیفیرا چوٹ کی وجہ سے کل کیرلا بلاسٹرس کے خلاف آئی ایس ایل فٹ بال کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ایتھوپیا کی یہ اسٹرائیکر علاج کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگا ۔ٹیم کے شریک مالک پاریکھ نے کل دیر رات جاری ریلیز میں کہا فکرو چوٹ کی وجہ فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ہم نے ان کو جلدی فٹ ہونے کیلئے فائنل سے پہلے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے اسے والد بننے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ پاریکھ نے کہا ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے میں ان کے اور ان کی بیوی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔فکرو چونکہ ہفتہ کو فائنل نہیں کھیل سکیں گے لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں کے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے آزاد کر دیا جائے۔