استنبول۔ڈنمارک کی ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیاکی ڈبلیو ٹی اے اسنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سابق عالمی نمبر کھلاڑی نے فائنل میں اٹلی کی رابرٹا ونچی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی کامیابی کا اسکور 1-6 اور 1-6 رہا۔یہ موجودہ سیزن میں ان کا پہلا جبکہ کیریئر کا 22 واں خطاب ہے۔سرینا ولیمز اور لی نا رواں برس چین میں شیڈول ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ 21 سے 27ستمبر تک چین میں کھیلا جائے گا۔ 2014کیلنڈر ایئر میں چین میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی ٹاپ ٹین کھلاڑی خطاب کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔آسٹریلیا کے برنارڈٹومک نے کولمبیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں گزشتہ چمپئن ایوو کارلووچ کو 7-6، 3-6، 7-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا دوسرا خطاب جیتا اور دنیا کے سب سے اوپر 100 کھلاڑیوں میں دوبارہ جگہ بنائی۔ اکیس سالہ ٹومک نے کارلووچ کے 39 ایس کے باوجود دو گھنٹے اور 13 منٹ میں جیت درج کی۔ یہ اے ٹی پی ٹور سطح پرٹومک کا دوسرا خطاب ہے۔اس سے پہلے انہوں نے 2013 میں سڈنی انٹرنیشنل کا خطاب جیتا تھا۔ٹومک اس کے ساتھ ہی 1968 میں بیونس آئرس میں کین روسوال کی جیت کے بعد جنوبی امریکہ میں خطاب جیتنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بنے۔ کارلووچ کو ایک ہفتے میں دوسری بار فائنل میں آسٹریلوی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ اتوار کو نیوپورٹ میں ہوئے فائنل میں وہ آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ سے ہار گئے تھے۔ وہیںاے ٹی پی ٹور میںغیر سیڈ ارجنٹینا کے لیاناردو میئر نے ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو اتوار کو تین سیٹوں میں چانکاتے ہوئے جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ میئر نے فیرر کو ہرا کر اپنا پہلا اے ٹی پی ورلڈ ٹور خطاب جیتا۔ دنیا کے 46 ویں نمبر کے کھلاڑی میئر کو اس خطابی جیت سے 500 اے ٹی پی پوائنٹس اور 272300 یورو کی انعامی رقم ملی۔ 27 سالہ میئر نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر میں ہارنے کے باوجودشاندار واپسی کرتے ہوئے دو گھنٹے 20 منٹ میں خطابی جیت حاصل کی۔