ممبئی ۔(وارتا)موٹرگاڑیوں اور صنعتی مشینوں کیلئے لیوبری کانٹ بنانے والی کمپنی کیسٹرول انڈیا لمیٹڈ کا منافع اکتیس مار چ ۲
۰۱۴ء کو ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران ۳۸ء۱۹فیصد گھٹ کر ۲۰ء۱۰۰ کروڑ روپئے رہ گیا۔ کمپنی نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ۱۳-۲۰۱۲ء کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو ۳۰ء۱۲۴کروڑ روپئے کا منافع ہوا تھا جو مالی سال ۱۴-۲۰۱۳ء کی آخری سہ ماہی میں کم ہوکر ۲۰ء۱۰۰کروڑ روپئے رہ گیا۔اس مدت میں کمپنی کی کل آمدنی ۹۰ء۸۰۵کروڑ روپئے سے ۳۱ء۳فیصد بڑھ کر ۶۰ء۸۳۲کروڑ روپئے پر پہنچ گئی۔