لکھنؤ ۔ بخشی کا تلاب علاقے میں سنیچر کی دیر رات لاٹھی ڈنڈوں سے لیس بدمعاشوں نے ایک پٹرول پمپ پر حملہ کرکے کیشیئر کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد لوٹ کی واردات انجام دی ۔ بد معاش ٹی وی ، انورٹر بیٹری اور ۳۲ ہزار روپئے لوٹ لے گئے تھے لیکن صبح روپئے چھوڑ کر دیگر تمام سامان پٹرول پمپ سے کچھ دوری پر پڑے ہوئے ملے ۔پولیس نے اس معاملے میں لوٹ کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ایس پی دیہی سومتریادو نے بتایا کہ راجدھانی کے رہنے والے آمیش اہوجا کا بخشی کا تلاب سے آگے سیتا پور ہائی وے پر آہوجا نام سے پٹرول پمپپ ہے ۔ روز کی طرح سنیچر کو بھی پٹرول پمپ آٹھ بجے بند ہوگیا تھا پمپ مالک اور ملازم چلے گئے تھے صرف کیشیئر دیوراج یادو پٹرول پمپ پر موجود تھا ۔ رات تقریبا ایک بجے اسلحوں سے لیس چار بد معاش پٹرول پمپ پہونچے ۔پہلے تو انہوںنے کیبن کھٹکھٹا کر لوٹ کی واردات بتائی لیکن کیشیئر نے اندر سے کیبن کو لاک کر لیا اور فوراً فون کے ذریعہ پٹرول پمپ مالک کو بد معاشوں کے آنے کی اطلاع دی اسی درمیان بدمعاش کیبن کا شیشہ توڑ کر اندر گھس گئے اور اسلحہ کی زد پر کیشیئر کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد ٹی وی ، انرورٹر اور ۳۲ ہزا روپئے لوٹ لئے ۔ دوسری طرف پٹرول پمپ مالک نے اس کی اطلاع فوراً کنٹرول روم کو ددے دی خبرملتے ہی بخشی کا تلاب پولیس بھی حرکت میں آگئی چند ہی موقع پر جائے وقوع پر پہونچ گئی ۔ پولیس کو دیکھ کر بد معاشوں نے ٹی وی انورٹر اور بیٹرہ پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔ ایس او بی کے ٹی ونود یاد واور سی او بھی تھوڑی دیر میں موقع واردات پر پہونچ گے ۔ تفتیش کے بعد لوٹ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے ۔بد معاشوں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ بد معاشوں نے پٹرول پمپ پر واردات انجام دینے سے قبل ایک پنچر مکینک سے بھی لوٹ کی ۔ ایس پی دیہی نے بتایا کہ پمپ کے سامنے سنجے یادو کے ٹائر کی دوکان ہے وہ دوکان میں ہی سوتا ہے ۔ بد معاشوں نے اس سے بھی سات سو روپئے لوٹ لئے اور مخالفت کر نے پر پٹائی بھی کی ۔ڈر کی وجہ سے وہ شور بھی نہیں مچا سکا۔