نئی دہلی، 10دسمبر (یو این ا ئی )بین الاقوامی سرحد پر ہند و پاک کے درمیان تلخی میں اضافہ ہوا ہے لیکن دونوں ملکوں سے امن کے دو چہروں کو ا ج دنیا کا سب سے اعلی اعزاز نوبل امن انعام سے نوازا جائے گا۔ ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی
اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو یہ ایوارڈ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیا جائے گا۔نوبل امن انعام کا اعلان تقریبا دو ماہ پہلیہی کیا گیا تھا لیکن اب انہیں مشترکہ طور پر نوازہ جائے گا۔ا ج جب کیلاش ستیارتھی اور ملالہ کو یہ اعزاز ملے گا تب نوبل ایوارڈ کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی جڑ جائے گا۔بچپن بچاؤ تحریک کے قائد کیلاش ستیارتھی ہندوستان میں پیدا ہوئے پہلے شخص ہوں گے جنہیں امن کا نوبل انعام ملا ہے۔ وہیں، طالبان حملے کے بعد سے سرخیوں میں رہی ملالہ پاکستان سے امن کا نوبل پانے والی پہلی شخصیت ہوں گی۔ یہی نہیں، ان کا نام سب سے کم عمر کی نوبل فاتح کے طور پر بھی درج ہوگا۔