ہر کوئی سلم اور اسمارٹ نظر آنا چاہتا ہے۔ لیکن اس کے لئے تھوڑی سی محنت اور کھانے میں احتیاط بھی ضروری ہوتی ہے۔ تحقیق کے ذریعے اس کام کو آسان بنادیا گیا ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ کیلا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنا وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہوں ان کو صبح ناشتے سے پہلے ایک کیلا، دوپہر اور رات کے کھانے میں دو کیلے کھاناچاہیے۔ اس کے بعد ہلکی پھلکی غذا کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کیلا کھانے سے انسانی جسم میں پروٹین کی ضروریات ناصرف پوری ہوتی ہیں بلکہ یہ جسم کی فالتو چربی گھلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔