لندن: جدید تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدگی سے کیلے کھانے سے ہم ڈیپریشن، ہائی بلڈ پریشر، فالج اور نیند کے مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔سائنس اور صحت سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کیلے کو عام طور پرفوری توانائی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ دو کیلے کھانے سے انسانی جسم کو 90 منٹ کی توانائی حاصل ہوتی ہے،کیلے میں 3 طرح کی قدرتی شکر سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز کے علاوہ فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں۔فوری توانائی کے حصول کے علاوہ کیلا ڈیپریشن سے نمٹنے کی صلاحیت دیتا ہے کیونکہ اس پھل میں قدرت نے ٹرائیپتوفین نامی پروٹین رکھا ہے جو انسان کو سکون دیتا ہے اور اس کے موڈ کو بہتر بناتا ہے۔ ?کیلے میں موجود ’آئرن‘ یا فولاد کی وجہ سے جسم میں ہیمو گلوبن زیادہ بنتا ہے اور نیند لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور فالج کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔