یوآنڈے:افریقی ملک کیمرون میں زہریلی شراب پینے سے 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشرقی شہر مندورو میں کل ایک پارٹی کے دوران گھر میں کشید کی گئی شراب پینے سے 21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیمار ہوئے چھ افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے ۔
مقامی افسربرائے صحت رابرٹ بڈجیگ نے بتایا کہ شراب پینے کے بعد کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا ا س کے بعد 14 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد علاج کے دوران چل بسے کئی دیگر لوگوں کا ابھی علاج چل رہا ہے ۔
شراب میں الکوہل کی مقدار زیادہ تھی اور یہ گھر میں بنائی گئی تھی۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے ۔