بھبھووا:بہار میں ضلع کیمور کے کدرا تھانہ علاقے میں کل رات ڈاکؤں نے ایک کسان کے گھر ڈاکا ڈال کر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا۔پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اوئنا گاؤں کے کسان وشوناتھ اپادھیائے کے گھر میں چھت کے ذریعہ سات ڈاکو داخل ہوگئے اور گھر میں موجود دو خواتین کو ہتھیار کا خوف دکھاکر ایک کمرے میں بند کردیا ۔اس کے بعد ڈاکؤں نے گھر میں رکھے نقد،زیورات اورقیمتی سازوسامان کو لوٹ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکؤں نے کسان کے گھر سے تقریباً تین لاکھ کی قیمت کا سازوسامان لوٹ لیا ہے ۔اس سلسلے میں خواتین کے بیان پر نامعلوم ڈاکؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔پولس ڈاکؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔