لکھنو: آکانشا سمیتی کے زیراہتمام کینسر کے مریضوں ومفت خون دستیاب کرانے کیلئے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ آکانشا سمیتی کے صدر سربھی رنجن نے کہا کہ ضرورتمند، بے سہارا اور غریبوں کیلئے خون عطیہ کرنا سب سے نیک کام ہے۔ مہانگر سکریٹریٹ کلب میں منعقد خون عطیہ کیمپ کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکانشا سمیتی کی ریاستی صدر ہونے کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں سرگرم ضلع آکانشا سمیتی کی صدور کو ہدایت دی ہے کہ خون عطیہ کیمپوں کا اہتمام کر کے سرکاری اسپتالوں میں دستیاب کرائیں۔اس موقع پر سربھی رنجن نے خون عطیہ کرنے والوں کواسناد اور تحائف پیش کئے۔ منعقد خون عطیہ کیمپ میں تقریباً پچاس سے زائد لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کراکر خون عطیہ کیا۔ خون عطیہ کیمپ میں آکانشا سمیتی کی سینئر اراکین ، کے جی ایم یو کی ڈاکٹر تولیکا چندرا بھی موجود تھیں۔