جوہانسبرگ:کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چھ منزلہ ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 73 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق کینیا کینیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر کرنل ناتھن کگوتھو نے بتایا کہ کل دو مزید لاشیں برآمد کی گئیں جس سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 135 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ کینیا ریڈ کراس نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ جمعہ کی رات شہر کے حرُمہ رہائشی علاقے میں ہوئے حادثے کے بعد امدادی کام تیزی سے چل رہا ہے ۔اس درمیان ملک کے صدر اوھورو کینیاٹا نے کل رات جائے حادثہ کا دورہ کرکے اس عمارت کے مالکان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ صدر نے حکام کو علاقے کے گھروں کی فوری طور پرسروے کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ پتہ لگایا جا سکے کس مکان کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے ۔ کینیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر کرنل ناتھن کگوتھو نے اطلاعات دیتے ہوئے کہا ”ڈیش دار عمارت کے ملبے سے اب بھی لوگوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ ہم ابھی بھی نہیں جانتے کی ملبے میں کتنے لوگ دبے ہیں”۔انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں 198 کمرے تھے اور عمارت کے منہدم ہونے سے قبل کچھ رہائشیوں نے یہاں سے نکل کا اپنی جان بچائی ہے ۔