اوٹاوا: کینیڈا کی 25 سالہ ایشلی برنہام مسز یونیورس منتخب ہوگئی ہیں۔ ایشلی برنہام کا کہنا ہے کہ میری جیت فرسٹ نیشن افراد کے لئے رجعت پسندانہ سوچ رکھنے والوں کے لئے ایک جھٹکا ہے۔ ایشلی نے بتایا کہ اس نے اس سے قبل بھی کئی مقابلوں میں حصہ لیا مگر انوک ریزرو سے تعلق ہونے کی وجہ سے اسے مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔ ایشلی نے مقابلے کے دوران اپنی ثقافت کو نمایاں کیا اور جنگلی لباس زیب تن کیا اور پووو ڈانس کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی شناخت فرسٹ نیشن سے تعلق ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔ ایشلی برنہام ایک ڈانسر اور پروفیشنل ایکٹرس ہیں۔ وہ گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنی ہیں اور اب وہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
–