لندن: کینیڈا اونٹاریو صوبے میں ایک نرس پر آٹھ بزرگ مریضوں کے قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ نرس الزبتھ ویٹلفر کو منگل کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس بات کی اطلاع ملی۔ پولیس نے کہا کہ جن لوگوں کا قتل کیا گیا ان میں سات افراد کو دوا کا مہلک ڈوز دیا گیا تھا۔ ووڈ اسٹاک پولیس کے سربراہ ولیم رینٹن نے کہا، ”متاثرین کو دوا دے دی گئی تھی۔ طویل عرصے تک جہاں مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ایسے صحت مراکز میں کئی طرح کی ادویات موجود ہوتی ہیں”۔ تاہم اب تک قتل کے ارادے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔ویٹلفر پر 2007 سے 2014 کے درمیان پانچ خواتین اور تین افراد کے قتل کا الزام ہے ۔مہلوک مریضوں کی عمر 75 سال سے 96 سال کے درمیان تھی اور یہ تمام دو الگ الگ نرسنگ ہوم میں طویل عرصے سے رہ رہے تھے ۔