ممبئی: گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ’’کک‘‘ ایک ریکارڈ ساز فلم ثابت ہوئی تھی تاہم سلمان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کی فلم ’’کک۲‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ’’ کک۲ ‘‘ میں ایک آئٹم سانگ کے
لیے اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اوراس گانے کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی طور پر سیٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔فلم دھاڑ ( Roar ) سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی کینڈین ماڈل و اداکارہ نورا فاتحی رواں برس فروری میں ریلیز ہونے والی تام فلم ’’ٹیمپر‘‘ کے لیے ایک آئتم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔نورافاتحی جو ڈانس میں خاصی مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں ہپ ہاپ ، ڈانس ہال اور بیلے ڈانس میں خصوصی مہارت رکتھی ہوں جب کہ میں مادھوری ڈکشت کے ڈانس کی وڈیوز دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب سے خاص بات جو مجھے مادھوری ڈکشت کی پرفارمنس سے حاصل ہوئی وہ چہرے کے تاثرات ہیں اور ان کے ذریعہ وہ اپنے رقص میں ایک اضافی خوبی پیدا کرلیتی تھی اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سلمان خان نے خود تحریر کیا ہے جو ایک جذباتی کہانی پر مبنی ہے۔ساجد نڈیاڈوالہ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی دیگر کاسٹ رکھل پریت سنگھ ، روی تیجا، کبیر دھن سنگھ اور روی کشن شامل ہیں جو کچھ روز قبل سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آچکے ہیں اور اس فلم کو مئی میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ”کک” ایک ریکارڈ ساز فلم ثابت ہوئی تھی تاہم سلمان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کی فلم ”کک2” بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ”کک ۲ ” میں ایک آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کر لیا گیا ہے اور اس گانے کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی طور پر سیٹ لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فلم دھاڑ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی کینڈین ماڈل و اداکارہ نورا فاتحی رواں برس فروری میں ریلیز ہونے والی تام فلم ”ٹیمپر” کے لیے ایک آئتم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔ نورا فاتحی جو ڈانس میں خاصی مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں ہپ ہاپ، ڈانس ہال اور بیلے ڈانس میں خصوصی مہارت رکتھی ہوں جب کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کی وڈیوز دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب سے خاص بات جو مجھے مادھوری ڈکشٹ کی پرفارمنس سے حاصل ہوئی وہ چہرے کے تاثرات ہیں اور ان کے ذریعہ وہ اپنے رقص میں ایک اضافی خوبی پیدا کر لیتی تھی اور میں بھی ایسا ہی کر رہی ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سلمان خان نے خود تحریر کیا ہے جو ایک جذباتی کہانی پر مبنی ہے۔ ساجد نڈیاڈوالہ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی دیگر کاسٹ رکھل پریت سنگھ ، روی تیجا، کبیر دھن سنگھ اور روی کشن شامل ہیں جو کچھ روز قبل سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ مکمل کر کے واپس آچکے ہیں اور اس فلم کو مئی میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔