للت پور؛ اترپردیش میں ضلع للت پور کے تال بیہٹ کوتوالی علاقے میں کھیل کھیل میں کیڑے مار دوائی استعمال کرنے سے تین بچے شدید طور پر بیمار پڑ گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جمال پور گاؤں میں پانچ سالہ روبی ،چار سالہ سونم اور جتیندر کل شام کھیل رہے تھے ۔ اس دوران تینوں بچوں نے دھوکے سے تالاب میں ڈالنے والی ایک زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس سے تینوں کی حالت خراب ہوگئی۔ انہیں فوراً تال بیہٹ کمیونٹی صحت مرکز لایا گیا جہاں سے انہیں میڈیکل کالج جھانسی ریفر کیا گیا ہے ۔