کانپور(نامہ نگار)شہر سماج وادی پارٹی کے لیڈران وکارکنان نے پارٹی کے نوین مارکیٹ واقع دفتر میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدرووزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا یوم پیدائش جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ ریاستی کابینہ کے وزیر جگدیش سنگھ ، شہر صدراوم پرکاش مشرا، جنرل سکریٹری محمد حسن رومی نے کیک کاٹ کر پارٹی کے تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے شہر صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ دوبرسوں میںبہت سے عوامی مفاد کے کام کئے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ بھی وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت میں عوام کیلئے عوامی بہبود کی اسکیمیں شروع کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ریاستی صدر کو پارٹی کارکنان کا سب سے بہتر تحفہ یہ ہوگا کہ ان کے ذریعہ کرائی جارہی کاموں سے عوام مسفتید ہوسکیں ۔ کوئی بھی ضرورت مند پارٹی کے دفاتر سے مایوس ہوکر نہ جائے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے دیہی صدر مہیندر سنگھ کے علاوہ کیرتی اگنی ہوتری ،انوپ ش
ری واستو، سندیپ شکلا اورببلووغیرہ موجود تھے۔