لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔آنجہانی جانہوی دت پانڈے کے نام سے شروع کی گئی اسکالر شپ کیلئے کے جی ایم یو میں طلباء نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکالر شپ کیلئے سترہ طلباء نے ججوں کے سامنے اپنی تھیسس پیش کی۔ تمام طلباء کے تحقیقی مقالے دیکھنے کے بعد ججوں کو یہ طے کرنا پانا مشکل ہو گیا کہ فاتح کسے منتخب کیا جائے اسکالرشپ کیلئے ڈاکٹر نوین بھارتی پوروال کو اول انعام سے سرفراز کیا جبکہ ڈاکٹر گارگی اگروال کو سانتونا انعام سے سرفراز کیا گیا۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں شروع کی گئی آنجہانی جانہوی دت پانڈے اسکالر شپ کے فاتح کے انتخاب کیلئے پانچ ڈاکٹروں کو جج بنایا گیا تھا اس میں یو ایس اے سے آئے ڈاکٹر سریندر ورما، رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر ارون چترویدی، ڈاکٹر دیویکاناگ، سی ڈی آر آئی کے ڈاکٹر ایس پی ایس گوڑ ۲ ڈاکٹر اسیم گھٹک شامل
تھے۔