لکھنو ¿:کے جی ایم یو کے ایناٹومی شعبہ کو راہل سدھارتھ نے اپنی والدہ کا جسم عطیہ دیا۔ راہل کا کہنا ہے کہ والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی لاش کوطب کی پڑھائی کیلئے طلباءکو دے دیا جائے۔ اس لئے انہو ں نے اپنے جسم کا عطیہ پہلے ہی کے جی ایم یو کو کردیا تھا۔ اتوار کو انہوں نے اپنی والدہ شیاما چندراکا عطیہ انسٹی ٹیوٹ کو کر دیا ۔ انہوں نے بتاےا کہ ان کی والدہ کی عمر تقریباً ۷۶ برس تھی۔ راہل کا کہنا ہے کہ والدہ کا جسم میڈیکل یونیورسٹی کودینا ایک سخت فیصلہ تھا لیکن والدہ کی خواہش کی عزت کرتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔